اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستانی نڑاد برطانوی خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم اسلام آباد سے گرفتار

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)برطانیہ میں مقیم پاکستانی خاتون کو ہراساں کرنے اور سوشل میڈیا پر اْس کی قابل اعتراض تصاویر شئیر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے برطانیہ میں مقیم پاکستانی خاتون کو ہراساں کرنے اور سوشل میڈیا پر اْس کی قابل اعتراض تصاویر شئیر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم متاثرہ خاتون کو 2020 سے بلیک میل کررہا تھا، اور اس نے سوشل میڈیا پر متاثرہ خاتون کی قابل اعتراض تصاویر شئیر کی تھیں، خاتون برطانیہ میں مقیم ہے جس کے والد کی درخواست پر کارروائی کی گئی اور ملزم مبین علی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔حکام نے بتایا کہ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اور ملزم کے قبضے سے اْس کے زیر استعمال تین موبائل فونز بھی ضبط کرلیے گئے ہیں۔