کراچی (پی پی آئی)کراچی کے کورنگی صنعتی علاقہ میں بسوں کی ریس نے ایک معصوم بچے سمیت 2 افراد کی جان لے لی۔پی پی آئی کے مطابق مسافر بس کورنگی کے گودام چورنگی کے قریب الٹی، جس کی وجہ سے ایک سالہ حرم علی اور 45 سالہ دیدار حسین جاں بحق ہوگئے، حادثے میں خاتون سمیت چودہ افراد زخمی ہوئے، جنہیں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا، دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دونوں بس آپس میں ریس لگا رہی تھی تاہم ایک بس ڈرائیور کے کنٹرول نے باہر ہوگیا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔
Next Post
انڈونیشیا اور پاکستان کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کی ضرورتہے: قونصل جنرل:انڈونیشیا
Sat Feb 4 , 2023
کراچی (پی پی آئی)انڈونیشیا کے قونصل جنرل ڈاکٹر جون کونکورو ہادیننگراٹ نے مستقبل میں اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے انڈونیشیا اور پاکستانی نوجوانوں اور بچوں کو جوڑنے کے علاوہ کاروباری برادریوں کے درمیان بہتر روابط کے ذریعے انڈونیشیا اور پاکستان کے درمیان موجودہ تجارتی اور اقتصادی تعاون کو […]
