اسٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی، نیشنل کلیئرنگ کمپنی ، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج اور انسٹیٹیوٹ آف فنانشل میںکیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط

مرحوم محمد ناصر صحافتی برادری کے ایک فعال، باوقار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل فرد تھے:مسلم لیگ فنکشنل سندھ

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

میرپورخاص سیٹلائٹ ٹاؤن میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ، کنکشن ،بقایا جات وصول

تربت میں جشن بہاراں فیسٹیول منعقد ،، سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ شریک

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایم کیو ایم کے سابق وفاقی وزیر بابر غوری واپس امریکا روانہ ہوگئے

کراچی(پی پی آئی) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری واپس امریکا روانہ ہوگئے۔ایم کیو ایم کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری امریکا واپس روانہ ہوگئے ہیں، وہ امارات ایر کی پرواز EK607 کے زریعے بذریعہ دبئی سے امریکا روانہ ہوئے ہیں۔ذرائع کا کہناہے کہ بابر غوری کے خلاف نیب میں بھی کراچی پورٹ میں غیرقانونی بھرتیوں کی تحقیقات جاری ہیں، اور ایف آئی اے میں ٹیرر فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کے تحت ان کے خلاف مقدمات درج ہیں، تاہم حفاظتی ضمانت کے باعث انہیں حراست میں نہیں لیا گیا۔خیال رہے کہ بابر غوری 31 جنوری کو پاکستان پہنچے تھے، ایف آئی اے حکام کے مطابق بابرغوری کو حفاظتی ضمانت ملنے کے باعث انہیں حراست میں نہیں لیا گیا۔سابق وفاقی وزیر بابر غوری 2015 سے بیرون ملک تھے اور وہ 7 سال بیرون ملک مقیم رہے، بابر غوری 2015 کے بعد 4 جولائی 2022 کو وطن واپس لوٹے تھے اور اس موقع پر انہیں پولیس نے کراچی ائیرپورٹ سے ہی حراست میں لے لیا تھا۔بابرغوری کو اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کیاگیا تھا تاہم بعد ازاں وہ ضمانت ملنے پر واپس امریکا روانہ ہوگئے تھے۔