بھارت میں شیڈول جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی فروخت شروع

نئی دہلی: آئندہ ماہ بھارت میں شیڈول جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی گئی ۔ہاکی کا میگا ایونٹ 6سے 15دسمبر تک نئی دہلی میں کھیلا جائے گا ۔ ہاکی انڈیا (ایچ آئی ) کے جاری شدہ بیا ن کے مطابق ایونٹ کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوچکی ہے اور جو شائقین ایک ٹکٹ خریدیں گے وہ پورے دن میں ہونے والے تمام میچوں کو دیکھنے کے اہل ہوں گے ۔شائقین کی ہاکی کے کھیل میں دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹکٹوں کی کم رکھی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ٹکٹ خرید سکیں ۔ دس روزہ ایونٹ میں دنیا بھر سے 16ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی ۔

Next Post

پی سی بی نے لاہور کرکٹ ایسوسی ایشن کے دفاتر کو سیل کرادیا

Thu Nov 21 , 2013
لاہور: لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کو سیاست سے پاک کرنے کے لئے پی سی نے ریکارڈ قبضے میں لے کر دفاتر کو سیل کردیا ۔ پی سی بی نے گزشتہ روزایل سی سی اے کی عبور کمیٹی کو تحلیل کیا تھا ،جس کے بعد بھی ایل سی سی اے گراﺅنڈ میں واقع ایسوسی ایشن کے دفاتر میں سیاسی سرگرمیاں […]