اسٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی، نیشنل کلیئرنگ کمپنی ، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج اور انسٹیٹیوٹ آف فنانشل میںکیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط

مرحوم محمد ناصر صحافتی برادری کے ایک فعال، باوقار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل فرد تھے:مسلم لیگ فنکشنل سندھ

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

میرپورخاص سیٹلائٹ ٹاؤن میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ، کنکشن ،بقایا جات وصول

تربت میں جشن بہاراں فیسٹیول منعقد ،، سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ شریک

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کشمیری عوام کے حق خودارادیت کیلئے پاکستان کی کوششیں جاری رہیں گیں: مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد(پی پی آئی)پی ڈی ایم کے سر برا ہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو بھارت پر کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دلوانے کیلئے زور دینا چاہئے جس کی ضمانت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں دی گئی ہے۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے پاکستان کی کوششیں جاری رہیں گیں۔بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حق خود ارادیت کے لیے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں،پاکستان کشمیریوں کی اْس وقت تک اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا جب تک وہ بھارت کے غیر قانونی اور جبری قبضے سے آزادی کے اپنے مقصد کو حاصل نہیں کر لیتے۔