اسٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی، نیشنل کلیئرنگ کمپنی ، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج اور انسٹیٹیوٹ آف فنانشل میںکیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط

مرحوم محمد ناصر صحافتی برادری کے ایک فعال، باوقار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل فرد تھے:مسلم لیگ فنکشنل سندھ

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

میرپورخاص سیٹلائٹ ٹاؤن میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ، کنکشن ،بقایا جات وصول

تربت میں جشن بہاراں فیسٹیول منعقد ،، سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ شریک

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیر اعظم شہباز شریف سے آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت کی ملاقات

ملک بھر کی سیاسی قیادت کا مظفر آباد میں کشمیر کاز کیلئے اکٹھے ہونا خوش آئند ہے: وزیر اعظم
مظفر آباد(پی پی آ ئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ علیحدہ علیحدہ سیاسی وابستگیوں کے باوجود ملک بھر کی سیاسی قیادت کا مظفر آباد میں کشمیر کاز کیلئے اکٹھے ہونا خوش آئند ہے، 7 دہائیوں سے بھارت کشمیر میں مظالم کی داستان رقم کر رہا ہے لیکن وہ کشمیریوں کیجذبہ حقِ خود ارادیت کو ماند نہیں کرسکا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف سے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفرآباد میں آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت نے ملاقات کی۔ملاقات میں وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس، صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چودھری محمد یاسین، صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر شاہ غلام قادر، صدر جموں کشمیر پیپلز پارٹی سردار حسن ابراہیم خان شریک ہوئے، وفاقی وزرخواجہ سعد رفیق، رانا تنویر حسین، مریم اورنگزیب، مرتضی جاوید عباسی اور مشیرِ وزیرِ اعظم قمر الزماں کائرہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور آزاد کشمیر کے تمام مسائل کا حل ہم بیٹھ کر نکالیں گے، پاکستان آپ کے ساتھ ہے اور ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ ان کی جدوجہد میں شانہ بشانہ رہے گا، اگر ہم اسی طرح سیاست کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اتحاد سے قومی ایشوز پر اکھٹے چلیں تو وہ وقت دور نہیں کہ ہمارے تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور وزیرِ اعظم آزاد کشمیر نے وزیرِ اعظم کی 5 فروری یومِ یکجہتی کشمیر پر مظفر آباد آمد کو کشمیر کاز کیلئے کلیدی قرار دیتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا۔اجلاس کے شرکانے کہا کہ وزیرِ اعظم پاکستان کی اس دن بذاتِ خود کشمیریوں کے درمیان موجودگی کشمیریوں کے دلوں میں آزادی کیلئے موجود جذبے کو مزید بلند کرتی ہے، اس سے مقبوضہ جموں و کشمیر، بھارت، پاکستان اور پوری دنیا میں پاکستان کی کشمیریوں کی جدوجہد میں یکجہتی کا پیغام پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کا ساتھ دیا ہے اور کشمیریوں کو پاکستانی شہریوں کی طرح تحفظ اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی ہے، بالخصوص موجودہ حکومت میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں اس امر کو یقینی بنانے کیلئے ذاتی دلچسپی پر کشمیری عوام وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔