قرآن پاک کے ترجمے سے متعلق پیمرا کی درخواست پر سماعت،متنازعہ ویب سائٹ کو بلاک کرنے کی اجازت

لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے قرآن پاک کے ترجمے سے متعلق پیمرا کی درخواست پر پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو متنازعہ ویب سائٹ کو بلاک کرنے کی اجازت دے دی۔پی پی آئی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں قرآن پاک کے ترجمے سے متعلق پیمرا کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو 16فروری کو طلب کرلیا،عدالت نے ایڈیشنل آئی جی کاونٹر ٹیررازم اور سیکرٹری اوقاف کوبھی طلب کیا گیا،عدالت نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو متنازعہ ویب سائٹ کو بلاک کرنے کی اجازت دے دی۔

Next Post

لاہورمیں گھریلو تنازعہ پر شوہر نے دوپٹے سے پھندا دے کر بیوی کو قتل کردیا

Mon Feb 6 , 2023
لاہور(پی پی آئی)لاہور کے علاقے شالیمار میں گھریلو تنازع پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔پی پی آئی کے مطابق گھریلو ناچاقی کا واقعہ شالیمار میں پیش آیا جہاں ملزم نے دوپٹے سے پھندا دے کر بیوی کو قتل کر دیا، سی سی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے ایس […]