پرویز مشرف کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کا حل چاہتے تھے، محبوبہ مفتی کا خراج عقیدت

سری نگر (پی پی آئی)پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پرویز مشرف جموں و کشمیر کے عوام کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کا حل چاہتے تھے۔پی پی آئی کے مطابق سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ پر انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت نے ان کے اور اس وقت کے بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی طرف سے شروع کیے گئے اعتماد سازی کے تمام اقدامات کو ختم کر دیا ہے، پھر بھی جنگ بندی جاری ہے۔

Next Post

قرآن پاک کے ترجمے سے متعلق پیمرا کی درخواست پر سماعت،متنازعہ ویب سائٹ کو بلاک کرنے کی اجازت

Mon Feb 6 , 2023
لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے قرآن پاک کے ترجمے سے متعلق پیمرا کی درخواست پر پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو متنازعہ ویب سائٹ کو بلاک کرنے کی اجازت دے دی۔پی پی آئی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں قرآن پاک کے ترجمے سے متعلق پیمرا کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت […]