عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیری قیادت اور کارکنوں کی طویل نظر بندی کا نوٹس لیں: میرواعظ

جموں /سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کے دلوں اور دماغوں سے جذبہ آزادی کو کھرچانہیں جاسکتا۔میرواعظ نے جو اگست 2019سے سرینگر میں مسلسل نظربند ہیں، واضح کیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرپر قابض لوگوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ تنازعہ کشمیر کا حل اورپر امن زندگی گزارنے کا جذبہ اور خواہش جموں و کشمیر کے لوگوں کے دلوں اور دماغوں میں پیوست ہے۔ میرواعظ نے بھارت اور دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ جیلوں میں قیدتمام کشمیر قیادت اور کارکنوں کی طویل نظر بندی کا سنجیدہ نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے کارکن، صحافی، سیاسی کارکن، نوجوان اور ہزاروں دیگر کشمیری اپنے سیاسی نظریے کی وجہ سے جیلوں میں بند ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ ان کی فوری رہائی کے لیے مداخلت کرے اوربھارت پر دبا ؤ ڈالے۔