عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

محتسب سندھ کی مداخلت پر ہیڈ کانسٹیبل کی بیوہ کو واجبات کی ادائیگی

کراچی (پی پی آئی) محتسب سندھ کے دفتر میں مسماۃ نگہت سلطانہ نے شکایت درج کروائی کہ ان کے شوہر عبداللطیف سندھ پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل تھے اور ان کادورانِ ملازمت انتقال ہو گیا تھا۔ ان کی موت کے بعد مالی امداد کی ادائیگی کے لیے انھوں نے محکمہ سے رجوع کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ پی پی آئی کے مطابق محتسب سندھ دفتر نے اے آئی جی ویلفیئر سے رپورٹ طلب کی جس میں بتایا گیا کہ بیوہ کو مالی امداد کی ادائیگی 2022-23ء میں کر دی جائے گی جب کہ اپنی دوسری رپورٹ میں محکمہ پولیس نے بتایا کہ بیوہ کو مالی امداد کی رقم 9لاکھ روپے ادا کر دی گئی۔ رقم کی وصولی کے بعد بیوہ نے محتسب سندھ کا شکریہ ادا کیا۔