پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور مصری وزیر خارجہ کا علاقائی امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے خیبر پختونخوا کے لیے گندم کے ضمنی گرانٹس کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی کا اجلاس قانون سازی کے ایجنڈے کے درمیان دوبارہ شروع

زرعی شعبے میں ڈیجیٹل فنانسنگ کے ذریعے 750,000 کسانوں کو مالی مدد فراہم کرنے کا ہدف مقرر

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق،16زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سود سے چھٹکارے کیلئے شریعت کونسل نے تحریک کااعلان کردیا

مہنگائی کاسیلاب ظالمانہ سودی نظام کاشاخسانہ ہے،مفتی رویس ایوبی
پروٹوکول،شاہ خرچیوں نے معیشت کو تباہ کیا، سادگی کورواج دیاجائے
میرپور /مظفرآباد / (پی پی آئی)دولت کی غیر منصفانہ تقسیم سے معاشرتی نفرتیں جنم لیتی ہیں۔ سودی لعنت کے چھٹکارے کے لیے پاکستان شریعت کونسل نے تحریک چلانے کااعلان کردیا۔۔ دنیاکی طاقت ورمعیشتوں میں بھی اتنی سہولیات فراہم نہیں کی جاتی، جتنی پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنے کے لیے حکمرانوں نے منظورکررکھی ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق ان خیالات کااظہار پاکستان شریعت کونسل کے امیرمرکزیہ مفتی محمد رویس خان ایوبی، مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ زاہد الراشدی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عبدالروف محمدی، معروف مذہبی اسکالر مفتی عطااللہ علوی، مرکزی راہنماٗ مفتی احتشام الحق، اور دیگر نے کیا۔ انھوں نے کہا پاکستان کی معیشت اس وقت تباہ و برباد کرنے میں بڑا کردار حکمرانوں کی شہ خرچیوں اور پروٹوکول کاہے۔انھوں نے کہا جب تک معاشی بہتری نہیں لائی جاتی، اس وقت تک امن کاقیام ناممکن ہے۔ انھوں نے کہا جس کے پیٹ میں روٹی نہیں، اسے اخلاقیات کادرس دے کر جرائم سے باز نہیں رکھاجاسکتا۔۔ انھوں نے کہا معاشی بہتری کے لیے سادگی کورواج دیناہوگا۔ انھوں نے کہا سودی قرضے لے کر حکمرانوں نے اس ملک کے عوام کے ساتھ بدترین زیادتیاں کی۔