مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

امن کیلئے اختلافات بھلانے پر تیار، حکومت کو بھی رویوں میں سدھار لانا ہو گا، اسد قیصر

حکومتی نمائندوں نے فون پر زبانی اے پی سی کی دعوت دی، دعوت کا یہ مناسب طریقہ نہیں
اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہم امن کے لیے اپنے تمام اختلافات بھلانے کے لیے تیار ہیں۔ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اپنے طرز عمل کو بہتر بنائے۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ کل حکومتی نمائندوں نے فون پر زبانی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی، کانفرنس کی دعوت دینے کا یہ بالکل بھی مناسب طریقہ نہیں، اے پی سی میں دعوت دینے کا احسن طریقہ کار ہوتا ہے۔اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ملک سنگین بحرانوں کا شکار ہے، اس وقت یکجہتی کی اشد ضرورت ہے، حکومت کا رویہ غیر آئینی ہے، ایسے میں یکجہتی کا سوال ہی نہیں ہوتا۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ حکومت کو سب سے پہلے اپنے رویوں میں سدھار لانا ہو گا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے اپنے دورِ حکومت میں دہشت گردی پر بہتر حکمت عملی اپنائی اور امن قائم کیا، ہماری ہر پالیسی پاکستان کے مفاد کی پالیسی تھی۔