خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

امجد علی الیون نے یوم کشمیر باسکٹ بال میچ جیت لیا

کراچی (پی پی آئی)کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقدہ یوم کشمیر باسکٹ بال نمائشی میچ امجد علی الیون نے عبدالناصر الیون کو 52-48 پوائنٹس سے شکست دے کر جیت لیا۔ انٹرنیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر کھیلے گئے اس میچ کے مہمان خصوصی جنید احمد خان تھے۔ جنھوں نے انعامات تقسیم کئے،پی پی آئی کے مطابق اس موقع پر غلام محمد خان،اخلاق احمد، زاہد ملک، اشرف یحیٰ،نعیم احمد، ظفر اقبال، اور دیگر شخصیات موجود تھیں، میچ میں ونر ٹیم کی جانب سے حسن علی نے 18 یش کمار نے 14 محمد معاز نے 11 پوائنٹس اسکور کیے، جبکہ رنر ٹیم کے سعد صلاح الدین نے 20 دانیال خان مروت نے 15 عبدالصمد نے 12 پوائنٹس اسکور کئے، عامر شریف، راج کمار لکھوانی اور مائیکل ٹرنر نے ریفریز جبکہ زعیمہ خاتون، منصف شاہ اور نزاکت خان نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دیئے۔