مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اقوام متحدہ امن کا راگ نہ الاپے، اپنا کردار ادا کرے:محمد طاہر کھو کھر

مظفرآباد(پی پی آئی)ایم کیو ایم کے سابق پارلیمانی لیڈر وسابق وزیر سیاحت وٹرانسپورٹ محمد طاہر کھو کھر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت خطرے میں،اقوام متحدہ او آئی سی سمیت پاکستان کے حکمرانوں کو اپنی آنکھیں کھولیں،اقوام متحدہ دنیا میں امن کا راگ الاپ رہا ہے اس کو کشمیرمیں کشمیریوں کا بہتا خون نظر کیوں نہیں آرہا آکر وہ کب کشمیر کے معاملے پر اپنا کردار ادا کرے گا،پی پی آئی کے مطابق محمد طاہر کھو کھر نے کہا کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں انسانی جانیں خطرے میں ہیں مودی سرکار نے فوج کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ہندوں کو اسلحہ دے دیا ہے وہ عزت اور چاردیواری کا تقدس پا مالا کر رہے ہیں،ہر روز بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا جا رہا ہے،بے گناہ کشمیریوں کو جیلوں میں بند کیا جا رہا ہے،چاد ر اور چار دیواری کا تقدس پامال ہو رہا ہے،مگر اقوام عالم کشمیر پر اندھی ہو جاتی ہے جس کو کشمیریوں کا بہتا سرخ خون نظر نہیں آرہا ہے،اقوام عالم کا معیار دوغلا ہے اپنے مفادات اور فائدے کو دیکھ کر ملکوں میں امن کا راگ الاپتا ہے،طاہر کھوکھر نے کہا کہ ہمارے حکمران کشمیر کے معاملے پر صرف 75سال سے مذمت کر رہے ہیں،آج تک کشمیر کے معاملے پر کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے،کامیاب سفارتکاری کا راگ الاپنے والی جماعتیں یہ بتائیں کہ ان کی کشمیر کے معاملے پر کیا پیش رفت ہے کشمیر کے عوام کو کب آزادی ملے گی اور ا ن کو ان کا حق حق خود ارادیت ملے گا۔