کراچی(پی پی آ ئی) کراچی پولیس نے کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا، ملزمان تاجروں سے بھتہ لینے میں ملوث ہیں۔پولیس کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے سے کالعدم تنظیم کے دو دہشتگردوں کو 2 کلاشنکوف سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں احمد عرف بشیر اور نعمت اللّٰہ شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کالعدم تنظیم کے نام پر تاجروں سے بھتہ بھی لیتے تھے اور بھتہ نہ دینے پر تاجروں پر فائرنگ میں بھی ملوث رہے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہفتہ کے روز دھنی بخش گوٹھ سے ملنے والا اسلحہ بھِی ملزمان نے چھپایا تھا، ملزمان ٹریننگ کے لیے متعدد بار افغانستان بھی جا چکے ہیں۔
Next Post
پاک فوج کے دستے امدادی سامان لے کر ترکیہ روانہ
Tue Feb 7 , 2023
راولپنڈی/انقرہ(پی پی آ ئی)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی ہدایت پر پاک فوج نے 2 دستے امدادی سامان لے کر ترکیہ روانہ ہو گئے ہیں۔ ترکیہ جانے والے پاک فوج کے دستوں میں ربن سرچ اینڈ ریسکیو اورمیڈیکل ٹیم شامل ہے۔اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم میں ماہرین، سراغ رساں […]
