لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کو شاہد آفریدی کے بعد رمیز راجہ کیخلاف بیان دینا مہنگا پڑ گیا۔ محمد یوسف نے دبئی ٹیسٹ سے متعلق ٹی وی پر تبصرہ کرتے ہوئے رمیز راجہ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ محمد یوسف نے کہا تھا کہ رمیز راجہ انگریزی تو خوب جانتے ہیں لیکن اچھے کرکٹر کبھی نہیں تھے۔اس تنقید پر رمیز راجہ چراغ پا ہوگئے اور محمد یوسف کی خوب خبر لی۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ یوسف اچھے کرکٹر نہیں بلکہ خود غرض انسان ہیں، نہ تو انگلش وکٹوں پر ان کا بلا رنز بناتا تھا نہ ورلڈ کپ جیسے میگا ایونٹ میں اسکور کرپاتے تھے۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ یوسف کے ظاہری حلیے پر نہیں جانا چاہیئے، کیونکہ حقیقت میں وہ بہت میلا انسان ہے۔رمیز راجا کا یہ بھی کہنا تھا کہ محمد یوسف اس قابل نہیں کہ انہیں ٹی وی پر تبصروں کے لیے بٹھایا جائے۔
Next Post
ارجنٹائن ڈاکار ریلی کے دوران حادثات سے رائیڈ سمیت 3افراد ہلاک
Sat Jan 11 , 2014
بیونس آئرس : بیلجیئم کے موٹر سائیکلسٹ اور دو تماشائیوں کی مختلف حادثوں میں ہلاکت کے بعد ارجنٹائن میں جاری ڈاکار ریلی کا مزہ کرکرا ہوگیا ۔موٹر سائیکلسٹ ایرک پلانٹے ڈاکار ریلی کا پانچواں مرحلہ مکمل نہ کرپائے اور روٹ کے ایک مقام سے اُن کی لاش ملی ہے ۔پولیس کے مطابق ایک اور مقام سے 19سالہ صحافی اورموٹر اسپورٹس […]
