نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی 20میں شکست دیدی

آکلینڈ: نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں81 رنز سے شکست دے کر دومیچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ آکلینڈ میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس نیوزی لینڈ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔کیوی بیٹسمینوں نے کھیل کا عمدہ آغاز کیا جس کے بعد میکولم نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں پر 179 رنز تک پہنچادیا۔ میکولم نے60 اور لیوک رانچھی نے 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں پر108 رنز ہی بناسکی۔

Next Post

محمد یوسف اور رمیز راجہ ایک دوسرے پر تنقید کے نشتر چلانے لگے

Sat Jan 11 , 2014
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کو شاہد آفریدی کے بعد رمیز راجہ کیخلاف بیان دینا مہنگا پڑ گیا۔ محمد یوسف نے دبئی ٹیسٹ سے متعلق ٹی وی پر تبصرہ کرتے ہوئے رمیز راجہ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ محمد یوسف نے کہا تھا کہ رمیز راجہ انگریزی تو خوب جانتے ہیں لیکن اچھے کرکٹر کبھی […]