سڈنی ٹینس : فائنل میں اعصام ،بھوپنا جوڑی شکست سے دوچار ہوگئی

سڈنی: سڈنی ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز فائنل میں پاکستان کے اعصام الحق اور بھارت کے روہن بھوپنا کی جوڑی کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ سڈنی میں کھیلے جانے والے مینز ڈبلز فائنل میں اعصام الحق اور روہن بھوپناکا مقابلہ کینیڈا کے ڈینئیل نیسٹر اور سربیا کے نیناند زیمونجک کی جوڑی سے تھا۔پاک بھارت جوڑی نے پہلے سیٹ میں سخت مقابلہ کیا لیکن ٹائی بریک پر سات چھ سے حریف جوڑی نے کامیابی حاصل کرلی۔ دوسرے سیٹ میں بھی مقابلہ ٹائی بریک تک گیا اور اس بار بھی حریف جوڑی نے میدان مارلیا۔

Next Post

نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی 20میں شکست دیدی

Sat Jan 11 , 2014
آکلینڈ: نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں81 رنز سے شکست دے کر دومیچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ آکلینڈ میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس نیوزی لینڈ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔کیوی بیٹسمینوں نے کھیل کا عمدہ آغاز کیا جس کے بعد میکولم نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے […]