اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے راہداری ریمانڈ کی درخواست مری پولیس کو واپس کردی۔تفصیلات کے مطابق مری پولیس عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے راہداری ریمانڈ کے لیے دوبارہ اسلام آباد کچہری پہنچ گئی اور جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت میں شیخ رشید کی طلبی کی درخواست کی جس پر عدالت نے درخواست مری پولیس کو واپس کردی۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے مری پولیس کو ہدایت کی کہ پہلے پراسس فالو کریں پھر میرے پاس آئیں۔ سیشن جج کے پاس پہلے درخواست جائے گی، سیشن جج مجھے مارک کریں گے پھر سماعت ہوگی۔
Next Post
قلات میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث خواتین سراپا احتجاج
Tue Feb 7 , 2023
قلات(پی پی آئی)قلات میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف خواتین سراپا احتجاج بن گئیں۔پی پی آئی کے مطابق قلات میں بجلی کی طویل لوڈشینگ کے خلاف سینکڑوں خواتین کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ مشتعل خواتین گھروں سے نکل آئیں اوربجلی کی بندش کے خلاف احتجاج کیا ان کا […]
