وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، سیاسی اور معاشی صورت حال کا جائزہ

اسلام آباد (پی پی آئی) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق وزیراعظم کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں وفاقی وزرا کے علاوہ سینئر حکام نے شرکت کی، وزارت انسانی حقوق کی جانب سے اجلاس کے دوران امتیاز بی بی کیس فیصلے پر عملدرآمد پر بریفنگ دی گئی جبکہ 3 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔وفاقی کابینہ اجلاس میں صدر نیشنل بینک کی تقرری اور کریمنل لاز ترمیمی بل 2023 کی منظوری سے متعلق تجاویز بھی پیش کی گئیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اراکین سے دورہ ترکی پر بھی مشاورت کی۔

Next Post

شیخ رشید کے راہداری ریمانڈ کی درخواست مری پولیس کو واپس

Tue Feb 7 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے راہداری ریمانڈ کی درخواست مری پولیس کو واپس کردی۔تفصیلات کے مطابق مری پولیس عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے راہداری ریمانڈ کے لیے دوبارہ اسلام آباد کچہری پہنچ گئی اور جوڈیشل مجسٹریٹ […]