لاہور(پی پی آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کی انٹی کرپشن کمیٹی نے آل راؤنڈر آصف آفریدی پر 2سال کی پابندی عائد کردی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق آصف آفریدی کو انٹی کرپشن کوڈ آف کنڈیٹ کے خلاف ورزی کرنے پر سزا سنائی گئی۔ آصف آفریدی نے میچ فکسنگ کی پیش کش ہونے پر متعلقہ حکام کو آگا ہ نہیں کیا تھا جس کے بعد انہیں 12ستمبر2022کو معطل کردیا گیا تھاتاہم ان کی جانب سے اقبال جرم کے بعد کمیٹی نے سزا سنادی، سزا کا اطلاق معطلی کی تاریخ سے ہوگا۔ پی سی بی منیجنگ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کاکہنا ہے کہ میچ فکسنگ کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، کرپشن پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔
Next Post
ملک بھر میں کورونا وا ئرس کے مزید 13مثبت کیسز رپورٹ
Tue Feb 7 , 2023
اسلام آباد (پی پی آ ئی) ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وا ئرس کے مزید 13 مثبت کیسز رپورٹ ہو گئے۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار406کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں […]
