شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستانی خاتون ثانیہ عالم نے برطانیہ میں برین آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا

لندن/کراچی (پی پی آئی)پاکستانی خاتون ثانیہ عالم نے برطانیہ میں برین آف دی ایئر ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ثانیہ عالم کو برطانوی برین ٹرسٹ کی جانب سے ایوارڈ دیا گیا، تنظیم کی جانب سے 15 ممالک کے مرد و خواتین میں ذہانت کا مقابلہ کرایا گیا تھا جس میں پاکستانی خاتون فاتح قرار پائیں۔پی پی آئی کے مطابق ثانیہ عالم کو یہ ایوارڈ ہفتہ کو ٹرسٹ کے چیئرمین اور گرینڈ شطرنج کے ماسٹر ریمنڈ کین او بی ای نے لندن میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران پیش کیا، ثانیہ یہ ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں، اس سے قبل پاکستانی مصنف عارف انیس کو بھی یہ ایوارڈ مل چکا ہے۔واضح رہے کہ برین ٹرسٹ کی بنیاد 1990 میں مائنڈ میپس کے موجد ٹونی بوزان نے رکھی تھی جو ہر سال دنیا کے بہترین دماغ رکھنے والوں کو ایوارڈ سے نوازتا ہے۔ثانیہ عالم اس سے قبل 4 گنیز ورلڈ ریکارڈ کے ساتھ ورلڈ میموری، ورلڈ اسپیڈ ریڈنگ اور ورلڈ مائنڈ میپنگ چیمپئن شپ میں بھی کامیابیاں سمیٹ چکی ہیں۔2022 میں ثانیہ عالم کو وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے یوتھ ایکسیلنس ایوارڈ سے بھی نوازا تھا جبکہ وہ 2021 میں امریکی صدر جو بائیڈن سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی حاصل کرچکی ہیں۔ثانیہ عالم اس وقت وزیراعظم کی نیشنل یوتھ کونسل آف پاکستان کے 33 ممبران میں شامل ہیں جس کا مقصد نوجوانوں کو پالیسی سازی میں شامل کرنا ہے۔ثانیہ عالم پاکستان اور امریکا سمیت مختلف ممالک میں فیوچرسٹک لرننگ انسٹی ٹیوٹ چلاتی ہیں جس کا بنیادی مقصد لوگوں کی دماغی صلاحیتوں کو کھولنے میں مدد کرنا ہے، وہ ملٹی نیشنل کمپنیزکے ایگزیکٹوز کو انکی صلاحیتیں بہتر بنانے کیلئے ٹریننگ بھی فراہم کرتی ہیں۔