شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

رواں برس پاکستان میں یکم رمضان اور عید الفطر پر قومی اتفاق رائے کا امکان

امسال کوئی تنازع پیدا نہیں ہوگا،چاند پشاور میں بھی دیکھا جائے گا:محکمہ موسمیات
سلام آباد (پی پی آئی)محکمہ موسمیات کے حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیات کو بتایا ہے کہ رواں برس ملک بھر میں ایک ہی روز رمضان المبارک کا آغاز ہوگا اور ایک ہی دن عید الفطر ہوگی۔پی پی آئی کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں چیئرپرسن سیمی ایزدی کی سربراہی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیات کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں محکمہ موسمیات، رویت ہلال کمیٹی اور دیگر افراد کی جانب سے چاند نظر آنے کے تنازعہ پر گفتگو کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے حکام نے کہا کہ اس سال چاند کے مسئلے پر کوئی تنازع پیدا نہیں ہوگا۔ اس بار رمضان اور عید کا چاند پشاور میں بھی دیکھا جائے گا۔حکام نے یہ بھی کہا کہ عید کی چھٹیاں کوشش ہوتی ہے کہ پیر منگل ملا کر کریں، عید بدھ کو ہو۔ لگے ہاتھوں سینیٹ کمیٹی کے رکن مشاہد حسین سید نے یہ تجویز بھی شرکا کے سامنے رکھ دی کہ اس دفعہ عید ویک اینڈ پر کرلیں۔