وسیم اکرم اپنی آسٹریلوی منگیترکے ہمراہ عید منانے پاکستان پہنچ گئے

کراچی( پی پی آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اپنی منگیتر شنیرہ تھامپسن کے ہمراہ عید منانے پاکستان پہنچ گئے، شنیرہ نے پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔وسیم اکرم نے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی تیس سالہ شنیرہ تھامپسن کو دو ماہ قبل شادی کی پیش کش کی تھی۔شنیرہ اور ان کے والدین کی رضا مندی کے بعد وسیم اکرم نے اس کا میڈیا میں اعلان کر دیا۔وسیم اکرم اپنی منگیتر اور اپنے دونوں بیٹوں کے ہمراہ برطانیہ سے عید منانے پاکستان پہنچے۔کراچی ائیرپورٹ پر خصوصی گفتگو میں شنیرہ تھامپسن نے کہا کہ وہ پاکستان آمد پر خوشی محسوس کر رہی ہیں۔سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ وطن آمد پر لوگوں نے انہیں بہت پیار دیا ہے۔وسیم اکرم آئندہ سال شنیرہ تھامپسن سے شادی کریں گے،ان کی پہلی بیوی ہما دو ہزار نو میں انتقال کر گئی تھیں۔وسیم اکرم کراچی میں عید گزارنے کے بعد والدین سے ملنے لاہور بھی پہنچیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

فٹبال کلب سوانسی سٹی کے کھلاڑی جوناتھن پریکٹس میچ کے دوران شدید زخمی ہوگئے

Thu Aug 15 , 2013
ایمسٹرڈیم( پی پی آئی)فٹبال کلب سوانسی سٹی کے کھلاڑی جوناتھن ڈی گزمین پریکٹس کے دوران زخمی ہو گئے۔ ساتھی کھلاڑی کی ٹکر نے ان کا مانچسٹر یونائیٹڈ کے خلاف اِن ایکشن ہونے کا خواب چکنا چور کر دیا۔ ہالینڈ میں پرتگال کے خلاف دوستانہ فٹبال میچ کے لیے شیڈول پریکٹس کے دوران مڈ فیلڈر فٹبالر جوناتھن ڈی گزمین اپنے ساتھی […]