خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سال 2005کے زلزلہ متاثرین کیلئے اتنے فنڈز آئے تھے وہ کہاں گئے، سپریم کورٹ نے رپورٹ طلب کرلی

عدالت نے چیف سیکرٹری کے پی اور سیکرٹری ریلیف ورک کو طلب کرلیا
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)سپریم کورٹ نے 2005 کے زلزلہ متاثرین کے لئے ملنے والے فنڈز کی رپورٹ طلب کرلی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں بالاکوٹ سٹی زلزلہ متاثرین کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ زلزلہ متاثرین کو بالاکوٹ سٹی کا سبز باغ دکھایا گیا، متاثرین کیلئے اتنے فنڈز آئے تھے وہ کہاں گئے، زلزلہ 2005 میں آیا،18 سال سے دائرے میں گھوم رہے ہیں۔دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے 2005 میں زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لئے کتنی رقم اکھٹی ہوئی، قومی و بین الاقوامی سطح سے حاصل فنڈز کتنے اور کہاں خرچ ہوئے۔عدالت نے استفسار کیا کہ ایرا بتائے کہ زلزلہ متاثرین کے فنڈز میں باقی کتنی رقم موجود ہے، زلزلہ متاثرین کی بحالی کے باقی ماندہ فنڈز کس ادارے کے پاس ہیں، چیف سیکرٹری بھی زلزلہ متاثرین کے فنڈز پر الگ تحریری جواب دیں۔عدالت نے چیف سیکرٹری کے پی اور سیکرٹری ریلیف ورک کو طلب کرلیا اور سپریم کورٹ نے ایرا سے زلزلہ متاثرین کے فنڈز کی تفصیلات طلب کرلیں، جب کہ زلزلہ متاثرین بحالی ازخود نوٹس کیس کی سماعت 4 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی گئی۔