شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نئی دلی،کشمیریوں کی زمینوں سے جبری بے دخلی کیخلاف احتجا ج کرنے پر محبوبہ مفتی گرفتار

نئی دہلی(پی پی آ ئی) بھارتی دارلحکومت نئی دلی میں بھارتی پولیس نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی کو گرفتار کرلیا ہے۔ کشمیر میڈیا کے مطابق پولیس نے محبوبہ مفتی کو بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت کی طرف سے کشمیریوں کو تجاوزات ہٹانے کی نام نہاد مہم کے نام پر بے گھر کرنے کی جاری مہم کے خلاف احتجاج کرنے پر گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے پی ڈی پی کے متعدد کارکنوں کو بھی گرفتار کیاہے۔واضح رہے کہ محبوبہ مفتی نے حال ہی میں نئی دلی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاتھا کہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں انسداد تجاوزات کی نام نہاد مہم کو کشمیری عوام کو دبانے کے لیے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کررہی ہے۔انہوں نے مزید کہاتھا کہ مقبوضہ کشمیر میں غنڈہ راج ہے اور وادی کشمیر کی صورتحال جنگ سے تباہ حال افغانستان سے بھی بدتر ہے۔