شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شیخ رشید ایک دن کے راہداری ریمانڈ پر مری پولیس کے حوالے

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو ایک دن کے راہداری ریمانڈ پر مری پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔شیخ رشید کو اسلام آباد میں ڈیوٹی مجسٹریٹ رفعت محمود خان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ شیخ رشید کے وکیل نے کہا شیخ رشید حراست میں ہیں،مری پولیس کی جانب سے راہداری ریمانڈ کی استدعا پہلے مسترد ہوچکی۔ شیخ رشید کہیں بھاگے نہیں جارہے، حراست میں ہیں۔سماعت کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ ’میں قرآن پر حلف دیتا ہوں، یہ جھوٹا مقدمہ کیا گیا ہے۔شیخ رشید نے کہا تھانہ مری میں درج مقدمے میں میری پیشی ہو چکی ہے، تھانہ مری میں درج مقدمے میں مجھ سے تفتیش بھی کر چکی ہے۔عدالت نے پولیس کی جانب سے راہداری ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے شیخ رشید کو ایک دن کے راہداری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔