تحریک آزادی چلانے کی پاداش میں افضل گورو کو پھانسی دی گئی تھی
حریت کانفرنس،جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے ہڑتال کی کال دیدی
سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں ممتاز کشمیری رہنما محمد افضل گورو کی برسی 9 فروری کو منائی جائے گی اس موقع پرجمعراتکو مکمل ہڑتال کی جائے گی۔۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس اورجموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے دی ہے جبکہ دیگر تمام حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے کال کی حمایت کی ہے۔بھارت نے تحریک آزادی میں نمایاں کردار کی پاداش میں محمد افضل گورو کو 9 فروری 2013 کونئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں تختہ دار پر لٹکایا تھا۔ ان کی لاش جیل کے احاطے میں ہی دفن کی گئی تھیں۔
