خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

امراض قلب اور انسولین، کینسر اور ڈپریشن کی ادویات کی شدید قلت

فارماسیوٹیکل کمپنیوں کا مؤقف ہے کہ میڈیسن کے خام مال دستیاب نہیں
میڈیکل اسٹورز والوں کا کہنا ہے کہ کمپنیاں ادویہ سپلائی نہیں کررہی ہیں
کراچی (پی پی آئی) کراچی میں امراض قلب اور انسولین، کینسر اور ڈپریشن کی ادویات کی شدید قلت دیکھی جا رہی ہے،اس سلسلے میں میڈیکل اسٹورز والوں کا کہنا ہے کہ فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی طرف سے ادویات کی سپلائی نہیں کی جارہی۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے اپنا مؤقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ ادویات ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔پی پی آئی کے مطابق فارماسیوٹیکل کمپنیوں کا مؤقف ہے کہ میڈیسن کے خام مال دستیاب نہیں، جس کی وجہ سے مینوفیکچرنگ میں مشکلات ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ہیپاٹائٹس بی کی ویکسین، انسولین اور آنکھوں کے قطرے بھی نہیں مل رہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق دل کے مریضوں کیلئے ہیپرین کی قلت ہے، جب کہ ڈائریا کی دوائی حتیٰ کے زخموں پر لگانے والی پائیوڈین تک مارکیٹ میں بآسانی دستیاب نہیں۔صوبے بھر کی ادویات کی مارکیٹوں میں انسولین، کینسر اور ڈپریشن کی ادویات کی بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جب کہ جلد کیلئے دوائیں بھی فارمیسز پر موجود نہیں ہیں۔