آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فروری 2025 میں شیڈول،تیاریاں جاری

کراچی(پی پی آئی)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فروری 2025 میں شیڈول ہے جس کی تیاریاں جاری ہیں۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کرے گا، چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کل 8 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ایک روزہ بین الاقوامی (ون ڈے انٹرنیشنل) طرز کی کرکٹ کھیلیں گی، پی پی آئی کے مطابق آئی سی سی کے ایک روزہ کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کی سرِ فہرست 7 ٹیموں نے اس ٹورنامنٹ کے لیے اپنی پوزیشن محفوظ کر لی تھی جبکہ پاکستان نے بطورِ میزبان اس کے لیے کوالیفائی کیا۔ خیال رہے کہ پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں ویسٹ انڈیز، زمبابوے اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شامل نہیں ہوں گی۔

Latest from Blog