خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب اور خیبرپختونخوااسمبلیوں کے انتخابات اور سکیورٹی کا معاملہ،وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(پی پی آ ئی)پنجاب اور خیبرپختونخوااسمبلیوں کے انتخابات اور سکیورٹی کے معاملے پر وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔ ذرا ئع کے مطابق وزارت داخلہ کے خط میں کہاگیاہے کہ ملک دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے باعث سخت سکیورٹی صورتحال سے گزر رہا ہے،ملک کو کثیر الجہتی سکیورٹی خطرات لاحق ہیں،اہم ملکی تنصیبات اور غیر ملکی باشندوں کو سکیورٹی فراہم کرنی ہے، شرپسندوں، غیر ریاستی عناصر کی جانب سے سکیورٹی خطرات لاحق ہیں۔خط میں مزید کہاگیاہے کہ نیکٹا اور خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے تھریٹ الرٹ جاری کئے جا رہے ہیں، سکیورٹی فورسز قیام امن اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں مصروف ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں پاس دیگر سرگرمیوں کیلئے وقت نکالنا مشکل ہے۔