کراچی(پی پی آئی)جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں ستمبر میں تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی۔ سیریز ملتان میں کھیلے جانے امکان ہے۔ پی پی آئی کے مطابق ذرا ئع کا کہنا ہے کہ سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں دبئی روانہ ہو جائیں گی۔ آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 3 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم کا کیمپ یکم ستمبر سے ملتان میں شروع ہو گا۔