موسلا دھار بارشوں کے باعث مٹھڑاؤ کینال کو پانی کی فراہمی میں کمی، سانگھڑ میں کنٹرول روم قائم

سانگھڑ(پی پی آئی)  ڈپٹی کمشنر و چئیرمین ڈسٹرکٹ ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی سانگھڑ  ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ  اور چیئرمین ضلع کونسل سید ریاض حسین خراسانی کی سربراہی میں ضلع سانگھڑ میں ممکنہ توقع سے زائد طوفانی بارشوں کے نمٹنے اور عوام کے جان و مال کو محفوظ بنانے کے لئے متعلقہ افسران  کے ساتھ اجلاس منعقد کیا گیا جس میں شہری و دیہی علاقوں سے بروقت نکاسی آب کا جائزہ لیا گیا عوام کے جان ومال  تحفظ اور کھڑی فصلوں کو بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے اور سیم نالوں کی کمزور پشتوں پر نظر داری کرنے، قدرتی آبی گذر گاہوں سے  رکاوٹیں ہٹانے سمیت دیگر اقدامات پیشگی کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے حیسکو حکام کو ہدایت کی کہ وہ شہری علاقوں میں قائم پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی کے لیے انتظامات پیشگی مکمل کرلیں محکمہ بلدیات اور پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ کو چاہیے کہ وہ اپنی تمام تر میشینری کو درست حالت میں رکھیں اور امکانی بارشوں کے پانی کی بر وقت نکاسی کو یقینی بنانے کے لیے اپنے عملے کو ٹرینڈ کریں۔ ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ نے مزید کہا کہ  ڈرینج ڈویژن کے افسران کو چاہیے کہ کھپرو، پیرو مل اور ملحقہ علاقوں سے نکاسی آب کے لیے بنایا گیا عارضی نالا فعال کریں  تاکہ ان علاقوں سے پانی بروقت نکالا جاسکے۔ ایگزیکٹو انجنئیر مٹھڑاؤ وسیم سومرو نے کینال کی موجودہ پوزیشن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ غیر متوقع بارشوں کی صورتحال کے باعث کینال میں پانی کی سطح کم کردی گئی ہے۔ ایگزیکٹو انجنئیر ڈرنیج اختر علی خاصخیلی نے ڈرنیج کینال  کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہکسی بھی ناگہانی صورتِحال میں ایل بی او ڈی کینال کے ذریعے پانی سمندر تک پہنچایا جائے گا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر  نے محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ میڈیکل کیمپس کے قیام کے لیے ادویات کا وافر مقدار میں اسٹاک رکھیں اور محکمہ لائیوسٹاک اور بلدیات مویشیوں کے علاج اور مچھر مار اسپرے کے لیے پیشگی انتظامات مکمل کرلیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

خواتین کو ٹکٹس نہ دینے کا کیس: مختلف سیاسی جماعتوں کے سربراہان طلب

Wed Aug 28 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)عام انتخابات میں خواتین کو 5 فیصد ٹکٹس نہ دینے کے کیس میں الیکشن کمیشن نے مختلف سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 ستمبر کو طلب کر لیا۔ پی پی آئی کے مطابق الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت 12 سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کئے ہیں، تحریک لبیک […]