خواتین کو ٹکٹس نہ دینے کا کیس: مختلف سیاسی جماعتوں کے سربراہان طلب

اسلام آباد(پی پی آئی)عام انتخابات میں خواتین کو 5 فیصد ٹکٹس نہ دینے کے کیس میں الیکشن کمیشن نے مختلف سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 ستمبر کو طلب کر لیا۔ پی پی آئی کے مطابق الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت 12 سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کئے ہیں، تحریک لبیک کے سعد رضوی اور خرم نواز گنڈا پور کو بھی نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔الیکشن ایکٹ کے سیکشن 206 پر عمل درآمد کیس کے حوالے سے نوٹس جاری کئے گئے ہیں، الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت 4 ستمبر کو ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 افغان بستی کراچی میں کمرے کی چھت گرنے سے میاں بیوی جاں بحق، بیٹی زخمی

Wed Aug 28 , 2024
کراچی(پی پی آئی)کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس افغان بستی میں بارش کے باعث کمرے کی چھت گر گئی۔پی پی آئی کے مطابق حادثے میں میاں بیوی جاں بحق اور بیٹی زخمی  ہو گئی،پولیس کے مطابق حادثہ رات 2سے 3بجے کے درمیان پیش آیا، لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔