اسلام آباد(پی پی آئی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ اسلامی بینکنگ کے نام پر عوام سے کھلے عام فراڈ کیا جارہا ہے،چیئرمین خزانہ کمیٹی نے اسلامی بینکاری میں قرض لینے پر 25سے 30فیصد شرح سود لئے جانے کا انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ کنونشنل بینکاری میں 20فیصد شرح سود اور اسلامک بینکاری 25فیصد تک سودلے رہی ہے،اسلامی بینکاری سے عوام کو فائدہ نہیں بلکہ بینکوں کو مالی مفاد مل رہا ہے،ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک نے اسلامی بینکوں کی جانب سے منافع لئے جانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ روایتی بینکنگ 75فیصد اور اسلامی بینکاری 25فیصد ہے۔