اسلام آباد(پی پی آئی)چین، روس، بھارت ایران اور دیگر ممالک کے وزرائے تجارت آئندہ ماہ پاکستان آئیں گے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے تجارت کے اجلاس میں شریک ہوں گے جو وسط ستمبر میں اسلام آباد میں منعقد کیا جارہا ہے، پی پی آئی کے مطابق اجلاس کے انعقاد کا مقصد رکن ممالک کے درمیان موجودہ تجارت کے دائرہ کار کو وسعت دینا اور طریقہ کار میں آسانیاں پیدا کرنا ہے جن کے متعلقہ امور پر باہمی مشاورت اور تجاویز کا بھی تبادلہ ہوگا۔