دے کر تحر یک آزادی کشمیر میں روح پھونکی:محمد طاہر کھوکھر
میرپور/آزاد کشمیر(پی پی آئی)ایم کیو ایم آزاد کشمیر کے سابق پارلیمانی لیڈر و سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے کہا کہ بھارت نے تحریک آزادی کشمیر کو کچلنے محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کو تختہ دار پر لٹکایا، مقبول بٹ اور محمد افضل گورو نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر تحر یک آزادی کشمیر میں روح پھونکی۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہاکہ کشمیری کبھی بھی بھارت کے غیر قانونی تسلط کو قبول نہیں کریں گے۔ مقبول محمد بٹ اور محمد افضل گورو کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام اپنے شہدائکی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور ان کے مشن کو ہر قیمت پر پورا کریں گے۔انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور بھارت کو کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دے کر تنازعہ کشمیر حل کرنے پر مجبور کرے۔
