سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مودی حکومت نے ضلع راجوری میں غریب کشمیریوں سے مزید 2 لاکھ کنال سے زائد اراضی چھین لی

سری نگر(پی پی آئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت نے ضلع راجوری میں غریب کشمیریوں سے مزید2 لاکھ 86ہزار8سو 75 کنال اور 14 مرلہ اراضی ضبط کرنے کا اعتراف کیا ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق قابض بھارتی انتظامیہ نے انسداد تجاوزات کے نام پر شروع کی گئی نام نہاد مہم کے دوران راجوری ضلع کی تمام تحصیلوں میں اب تک2لاکھ 86ہزار8سو 75 کنال اور 14 مرلہ اراضی پر قبضہ کیا ہے۔پولیس اور ریونیو افسروں،اہلکاروں کی ٹیمیں راجوری، درہل، تھانہ منڈی، نوشہرہ، قلعہ درہل، سندر بنی، سیوٹ، کالاکوٹ، تریٹھ، بیری پٹن، منجاکوٹ، مولا اور خواس میں نام نہاد مہم چلا رہی ہیں۔