سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کیس، عمران خان کی ضمانت میں توسیع

عمران خان کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی ضمانت میں 27 فروری تک توسیع کردی۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کیس کی سماعت کی،عمران خان کی جانب سے بابراعوان جبکہ لیگی رہنما اور مقدمے میں مدعی محسن شاہ نواز رانجھا عدالت میں پیش ہوئے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔عدالت نے عمران خان کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی ضمانت میں 27 فروری تک توسیع کردی۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تحریری بیان جمع کرانے کی ہدایت کردی۔