سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آئی ایم ایف ڈیل کے تحت 170 ارب روپے کے ٹیکس عائد کرنے ہوں گے: وزیر خزانہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر برائے خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف ڈیل کے تحت 170 ارب روپے کے ٹیکس عائد کرنے ہوں گے۔اسلام آباد میں میڈیا کو پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کے درمیان ہونے والے 9 ویں جائزہ مذاکرات سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا تھا، آئی ایم ایف مشن سے مذاکرات ہوگئے ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ گزشتہ روز مذاکرات کا فائنل راؤنڈ تھا۔انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو 170 ارب روپے کے ٹیکسز بڑھانا ہونگے۔ معاہدے کے تحت قرضے 70 فیصد بڑھا دیئے گئے ہیں، موجودہ حکومت آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے آگے بڑھائے گی۔وزیر خزانہ نے یہ بھی بتایا کہ بجلی اور گیس کے نقصانات کم کرنا ہماری ضرورت ہے، اس سلسلے میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ 400 ارب روپے کردیا جائے گا، گیس سیکٹر میں بھی گردشی قرض کو صفر کرنا ہے، کوشش ہوگی کہ غریبوں پر براہ راست بوجھ نہ پڑے، ہم نے پیٹرول پر عائد لیوی کا ٹارگٹ حاصل کرلیا ہے جو 50 تک تھا، تاہم ڈیزل پر لیوی بڑھانا ہوگی۔اس موقع پر انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈیزل پر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی 40 سے 50 کی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 5 سال میں ملک میں معاشی تباہی ہوئی، اب ان چیزوں کو ٹھیک کرنا ضروری ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت مثبت انداز میں اختتام پر پہنچی، ہم کوشش کریں گے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کریں، دو یا تین میٹنگ کے بعد ایک اعشاریہ 2 ارب روپے ریلیز ہوجائیں گے۔