لاہور(پی پی آئی) ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سمیت لاافسران کو عہدہ سے ہٹانے کے معاملے پر رجسٹرار آفس لاہور ہائیکورٹ نے درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ 13 فروری کو سماعت کرے گا، بنچ میں جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس شاہد کریم، جسٹس عاصم حفیظ، جسٹس انوار حسین شامل ہیں۔دوسری جانب پنجاب میں نگران حکومت کے اختیارات اور ٹرانسفر پوسٹنگ کے خلاف درخواستیں بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ 14 فروری کو درخواستوں پر سماعت کرے گا، اوورسیز کمیشن بورڈ، سنسر بورڈ کی تحلیل سمیت دیگر کی جانب سے نگران حکومت کے نوٹی فکیشن کو چیلنج کیا گیا ہے۔
Next Post
پاکستانی طلبہ کی ترکیہ اور شام کیلئے فنڈ ریزنگ مہم
Sat Feb 11 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے پاکستانی طلبہ بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف کی اپیل پراسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں عطیات جمع کرنے کی مہم شروع ہوگئی۔وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ طلباوطالبات نے […]
