شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستانی طلبہ کی ترکیہ اور شام کیلئے فنڈ ریزنگ مہم

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے پاکستانی طلبہ بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف کی اپیل پراسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں عطیات جمع کرنے کی مہم شروع ہوگئی۔وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ طلباوطالبات نے ترکیہ اور شام کے عوام اور بچوں کے ساتھ یکجہتی اور مدد کے عزم کا اظہار کیا۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ معاشرے کے تمام طبقات کو واپنا اپنا حصہ ڈالنا ہو گا۔ ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کے مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے،ہم سب کو ترکیہ اور شام کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنی چاہیے۔دوسری جانب ترکیہ زلزلے میں پھنسے 15 پاکستانی طلباوطن واپس پہنچ گئے ہیں۔طلباپاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی پرواز 708 کے ذریعے استنبول سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور پہنچے ہیں، وطن واپس آنے والے تمام طلباکوان کے آبائی علاقوں کی طرف روانہ کردیا گیا ہے۔