منی لانڈرنگ کیس،سلیمان شہباز کی بریت کی درخواست پر دلائل کی استدعا منظور

لاہور(پی پی آئی) منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کی بریت کی درخواست پر دلائل کی استدعا منظور کر لی گئی۔وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز کے خلاف سپیشل سینٹرل عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، سلیمان شہباز نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی، ایف آئی اے نے گواہوں سے متعلق نئی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔سلیمان شہباز کے وکیل نے بریت کی درخواست پر دلائل دینے کی مہلت مانگ لی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت 4 مارچ تک ملتوی کر دی۔

Next Post

سیاحت کے فروغ کیلئے کوریا کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں: نگران وزیراعلیٰ پنجاب

Sat Feb 11 , 2023
لاہور(پی پی آئی) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ صوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے کوریا کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چا ہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے کوریا کے سفیر سووسنگپیو نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، تجارتی تعلقات میں اضافے، سیاحت، […]