خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لائحہ عمل کو طے کرنے کیلئے 13 فروری کو اجلاس طلب کر لیا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) الیکشن کمیشن نے ملک میں عام انتخابات اور صوبائی اسمبلی پنجاب کے انعقاد کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں خصوصی اجلاس پیر 13 فروری کو صبح 11 بجے طلب کر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق ’الیکشن کمیشن لاہور ہائی کورٹ عدالت کے فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل اور عملدرآمد پر غور کرے گا۔واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے گزشتہ روزتحریک انصاف کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہ تھا کہ وہ فوری طورپر پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔ جسٹس جواد حسن نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ الیکشن کمیشن آئین میں دی گئی مدت کے اندر الیکشن کا اعلان کرے کیونکہ الیکشن کمیشن 90 روز میں الیکشن کرانے کا پابند ہے۔