سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چمن ریلوے اسٹیشن کے قریب بم دھماکا کرنے کا منصوبہ ناکام

پشاور(پی پی آ ئی) چمن میں ریلوے اسٹیشن کے قریب بم کو پاک فوج کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔پولیس حکام کے مطابق چمن ریلوے اسٹیشن کے ساتھ گورنمنٹ گرلز کالج کے قریب لیویز رسالدار میجر عزیز احمد خان کے کوارٹر کے گیٹ کے ساتھ نامعلوم افراد نے بم رکھا اور فرار ہوگئے۔حکام نے بتایا کہ لیویز رسالدار میجر نے پولیس کو بم کی موجودگی کی اطلاع دی، جس پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، اور پاک فوج کی بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا۔پاک فوج کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم کو کوارٹر سے باہر نکالا اور دھماکا سے اڑا دیا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم ریموٹ کنٹرول تھا اور اس میں موجود بارودی مواد کا وزن ایک کلو تھا، جب کہ بم کو جوس کے ڈبے میں بنایا گیا تھا۔ دہشت گردوں کا ہدف لیویز رسالدار میجر تھا تاہم فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشت کردی کا یہ منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔