پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بھارت کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ ناکام بنا دیا

اسلام آباد(پی پی آ ئی) پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بھارت کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ ناکام بنا دیا،خفیہ اطلاعات کے مطابق مودی حکومت14فروری کو پلوامہ حملے کی چوتھی برسی پر اسی طرز کا ایک اور ڈرامہ رچانے جا رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منصوبے کے تحت14فروری کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے جنوبی اضلاع میں بارود سے لیس دھماکہ خیز گاڑی کے طرز کا حملہ کیا جانا ہے۔پلوامہ، کلگام، اسلام آباد اور شوپیاں میں فوجی اہداف پر خود کش حملہ کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔ کسی نوجوان سے خود کش حملہ کروا کر الزام پاکستان اورآئی ایس آئی پر تھوپنا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک اور بھارتی فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈہ پھوڑ دیاجس پر جنگی جنون میں مبتلا ہ بھارت کو ایک اور شرمندگی کا سامناکرنا پڑرہا ہے۔ طاقت کے نشے میں چوربھارت ایک مرتبہ پھر خطے کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہے۔ انتخابات کا وقت آتے ہی مودی حکومت پاکستان کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی۔بھارت کی 9ریاستوں میں رواں سال انتخابات ہونے ہیں جو2024کے بھارتی لوک سبھا انتخابات میں فیصلہ کن اہمیت کے حامل ہیں۔مودی حکومت فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے پاکستان مخالف جذبات ابھار کر الیکشن جیتنا چاہتی ہے، چاہے اس مقصد کے لئے اسے کتنے ہی فوجی کیوں نہ مروانا پڑیں۔ بھارتی فوجی مودی حکومت کے اقتدار کی حوس کا ایندھن بنیں گے۔باراک اوباما نے اپنی کتابThe Promised Landمیں لکھا تھا کہ پاکستان مخالف جذبات پر بھارت انتخابات جیتتا ہے۔ جنوری2022میں کانگریس رہنما ادت راج نے نریندر مودی پر پلوامہ حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔16جنوری2021کوThe Wire کی رپورٹ میں ارنب گوسوامی کی لیک واٹس ایپ چیٹ کے مطابق پلوامہ حملے میں مودی حکومت خود ملوث تھی۔27اکتوبر2022کو بھارتی وزیر دفاع نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پر طاقت کے زور پر قبضہ کرنے کا بیان دیا تھا۔یکم نومبر2022کو لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا نے بیان دیا کہ بھارتی فوج آزاد کشمیر پر حملہ کرنے کے لئے تیار ہے۔حالیہ اشتعال انگیز بیانات اور اقدامات کا مقصد جنگ کا ماحول بنا کر خطے کا امن دا ؤپر لگانا ہے۔ مودی حکومت فالس فلیگ آپریشن کو جواز بنا کر جنگ بندی معاہدہ ختم کرنا چاہتی ہے۔اسی لئے پاکستان کو نشانہ بنانے کی غرض سے کسی بھی فالس فلیگ آپریشن کا سہارا لیاجا سکتا ہے۔