نئی دہلی(پی پی آ ئی) بھارت میں جانوروں کی دیکھ بھال کے حکومتی ادارے نے عوامی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کے بعد ویلنٹائن ڈے پر گائے کو گلے لگانیکی اپیل واپس لے لی ہے۔اینیمل ویلفیئر بورڈ کے ایک بیان کے مطابق متعلقہ حکام سے مشورے کے بعد ’کاؤ ہگ ڈے‘ منانے کی اپیل واپس لی گئی۔خیال رہے کہ حکومتی ادارے اینیمل ویلفیئر بورڈ آف انڈیا نے گذشتہ دنوں شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے ’کاؤ ہگ ڈے‘ یعنی گائے کو گلے لگانے کے دن کے طور پر منائیں۔اینیمل ویلفیئر بورڈ نے اس بیان میں کہا تھا کہ ’مغربی تہذیب کی چکا چوند میں لوگوں نے اپنی ہندو ثقافت کو بھلا دیا ہے۔‘تاہم اس بیان کے بعد انڈیا میں سوشل میڈیا پر طنز اور تبصروں کا سلسلہ چل پڑا۔
Next Post
پاکستان کے آلودہ شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پر براجمان
Sun Feb 12 , 2023
آلودگی کے ذرات کی مقدار157 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کرا چی(پی پی آ ئی) کراچی آلودگی کے باعث ملک میں آلودہ شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم دن میں خشک اور مطلع صاف رہے گا جبکہ شہرکا موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری […]
