پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ترکیہ زلزلہ، پاکستانی خاتون اہلکار جنھوں نے پرخطر آپریشن کے بعد 50 سالہ خاتون کو زندہ نکالا

انقرہ(پی پی آ ئی) ترکیہ میں حا لیہ زلزلے میں سرچ اینڈ ریسکیو خدمات سرانجام دینے والی باہمت پاکستانی ٹیم کی واحد خاتون رکن دیبا شہناز نے آدیامان میں ایک پرخطر آپریشن کے بعد ایک 50 سالہ خاتون کو بحفاظت ملبے کے نیچے سے نکالا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی خاتون اہلکارنے دیبا شہناز نے ایک ویڈیو بیان میں اس ریسکیو آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ’مجھے اور میری ٹیم کو، جس میں پانچ لوگ تھے، انھیں ٹاسک دیا گیا تھا کہ اس مقام سے آوازیں آ رہی ہیں اور ایک خاتون اندر ٹریپ ہیں۔ ہم ریسکیو آپریشن کر رہے تھے لیکن ساتھ ساتھ دعائیں بھی مانگ رہے تھے کہ ہم تین لوگ اتنا رسک لے رہے ہیں پتہ نہیں واپس بھی نکلیں گے یا نہیں، کوئی پتہ نہیں ہوتا کہ کب بلڈنگ گر جائے۔دیبا شہناز اختر پاکستان ریسکیو ٹیم اقوام متحدہ کی انسراگ سرٹیفائیڈ اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کی واحد خاتون ممبر ہیں جنھوں نے ریسکیو 1122 کو 2006 میں جوائن کیا تھا۔واضح رہے کہ ترکی اور شام میں سوموار کو آنے والے زلزلے کے بعد اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 25 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔