وزیراعظم آزاد کشمیر نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے فنڈ قائم کر دیا

مظفرآ باد(پی پی آئی) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے فنڈ قائم کر دیا۔وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے مخیر حضرات اور عوام سے فنڈ میں عطیات جمع کروانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ترک بھائیوں کی مدد کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ نے پاکستان کے قومی مفادات کے تحفظ میں ہمیشہ مخلصانہ مدد کی ہے، 2005 کے زلزلے کے بعد بحالی اور تعمیر نو میں ہمیں تعاون فراہم کیا۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ زلزلے سے متاثرہ ترک بھائیوں کی مدد کیلئے تعاون کا ہاتھ آگے بڑھائیں، ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے عوام دل کھول کر عطیات دیں۔

Next Post

ترکیہ زلزلہ، پاکستانی خاتون اہلکار جنھوں نے پرخطر آپریشن کے بعد 50 سالہ خاتون کو زندہ نکالا

Sun Feb 12 , 2023
انقرہ(پی پی آ ئی) ترکیہ میں حا لیہ زلزلے میں سرچ اینڈ ریسکیو خدمات سرانجام دینے والی باہمت پاکستانی ٹیم کی واحد خاتون رکن دیبا شہناز نے آدیامان میں ایک پرخطر آپریشن کے بعد ایک 50 سالہ خاتون کو بحفاظت ملبے کے نیچے سے نکالا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی خاتون […]