پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

الیکشن کمیشن منشیوں پر مشتمل ہے آئین کے ساتھ یہ کھلواڑملک کو مہنگا پڑے گا:فود چوہدری

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پی ٹی آ ئی رہنما فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کو شدید تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن منشیوں پر مشتمل ہے،آئین کے ساتھ یہ کھلواڑملک کو مہنگا پڑے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آئین اور عدالتی احکامات کو مذاق نہ بنائیں،عدالت کے واضع احکامات کے بعد بھی عام تاثر ہے کہ چونکہ الیکشن کمیشن منشیوں پر مشتمل ہے اسلام آباد کی طرح صوبا ئی الیکشن بھی نہیں کرائے گا۔آئین کے ساتھ یہ کھلواڑملک کو مہنگا پڑے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے پاس آئین ہی متفقہ دستاویز ہے اگر آئین کو بھی روند دیا گیا تو پاکستان کی ریاست شدید خطرات کا شکار ہو جائیگی، بہت ہو گیا آئین کی بالادستی کیلئے ہماری تحریک بالکل تیار ہے جیل بھرو سے اس تحریک کا آغاز ہو گا اور آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی۔